• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بہترین فیچرز کے حامل سام سنگ کے دو نئے اسمارٹ فونز

شائع January 2, 2017 اپ ڈیٹ January 3, 2017
فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اگر تو آپ مہنگے اسمارٹ فونز خریدنے کی سکت نہیں رکھتے مگر ویسے فیچرز چاہتے ہیں؟ تو سام سنگ کے نئے فونز یہ خواہش پوری کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

جی ہاں سام سنگ نے نئے سال کا آغاز ایک کی بجائے دو اسمارٹ فونز متعارف کراکے کیا ہے۔

گلیکسی نوٹ 7 کے دھچکے کے بعد یہ سام سنگ کی جانب سے سامنے آنے والے پہلے اسمارٹ فونز ہیں جو اس کی گلیکسی اے سیریز سے تعلق رکھتے ہیں۔

گلیکسی اے فائیو اور اے تھری نامی یہ اسمارٹ فونز بالترتیب 5.2 اور 4.7 انچ ڈسپلے کے حامل ہیں۔

ان میں ایسے فیچرز موجود ہیں جو 800 ڈالرز کے فونز یعنی گلیکسی ایس سیون یا آئی فون سیون میں دیئے گئے ہیں۔جیسے تیز چارجنگ کے لیے یوایس بی سی پورٹ اور واٹر ریزیزٹنٹ میٹل بادی وغیرہ۔

اسی طرح دونوں فون کے نئے ورژنز میں فرنٹ اور بیک کیمروں کو بھی پہلے سے بہتر کیا گیا ہےجن میں تیز آٹو فوکس اور کم روشنی میں کام کرنے کی صلاحیت دی گی ہے۔

گلیکسی اے فائیو میں سولہ میگاپکسلز کے فرنٹ اور بیک کیمرے، تھری جی بی ریم،1.9 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پراسیسر اور پہلے سے بڑی 3000 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔

گلیکسی اے تھری میں تیرہ میگا پکسل کا بیک اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے،2 جی بی ریم، 2350 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ دونوں فونز میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ موجود ہے۔یہ دونوں فونز چار رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گےاور ان کی قیمت بھی فلیگ شپ فونز کے مقابلے میں کافی کم ہے۔

اے تھری کی قیمت 350 ڈالرز جبکہ اے 5 کی 450 ڈالرز ہوگی اور یہ فونز جنوری میں کسی وقت فروخت کے لیے پیش کردیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024