• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اظہر کے ہزار رنز اور منفرد اعزاز

شائع December 27, 2016 اپ ڈیٹ December 28, 2016
اظہر علی سنچری کی تکمیل کے بعد سجدہ شکر بجا لاتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی
اظہر علی سنچری کی تکمیل کے بعد سجدہ شکر بجا لاتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے اظہر علی نے رواں سال کیلنڈر ایئر میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے محض پانچویں بلے باز بن گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 139 رنز کی اننگز کھیل کر ناقابل شکست اظہر علی رواں سال اب تک 11 میچوں کی 21 اننگز میں ایک ہزار 89 رنز بنا چکے ہیں اور اس سال پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔

اس سال اظہر نے تین سنچریاں اور چار نصف سنچریاں اسکور کیں اور ویسٹ انڈیز خلاف 302 رنز کی ناقابل شکست اننگز ان کی سب سے بڑی باری رہی۔

پاکستان کی جانب سے محسن حسن خان، انضمام الحق ایک مرتبہ جبکہ یونس خان اور محمد یوسف دو مرتبہ ایک سال میں ہزار رنز بنانے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

حیران کن طور پر عظیم پاکستانی بلے باز جاوید میانداد ایک مرتبہ بھی کیلنڈر ایئر میں ہزار رنز نہیں بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ محمد یوسف کے پاس ہے جنہوں نے 2006 میں 11 میچوں میں 1ہزار 788 رنز بنائے تھے جو ایک سال میں ٹیسٹ کرکٹ میں بنائے گئے سب سے زیادہ رنز کا ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad rafi Dec 27, 2016 04:09pm
Azhar ali is One of the Greatest player of all time...He played very well today...

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024