• KHI: Maghrib 6:54pm Isha 8:13pm
  • LHR: Maghrib 6:31pm Isha 7:55pm
  • ISB: Maghrib 6:38pm Isha 8:05pm
  • KHI: Maghrib 6:54pm Isha 8:13pm
  • LHR: Maghrib 6:31pm Isha 7:55pm
  • ISB: Maghrib 6:38pm Isha 8:05pm

حویلیاں : حادثے کے شکار جہاز کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع

شائع December 24, 2016
جہاز کا ملبہ 300 اسکوائر میٹرز پر پھیلا ہوا ہے—فوٹو: پی پی آئی
جہاز کا ملبہ 300 اسکوائر میٹرز پر پھیلا ہوا ہے—فوٹو: پی پی آئی

ایبٹ آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے عملے نے حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ اسلام آباد منتقل کرنے کا کام شروع کردیا ہے، ملبہ ہٹائے جانے کا کام کچھ دن جاری رہنے کا امکان ہے۔

عہدیداروں کے مطابق تباہ طیارے کے ملبے کو ہٹانے کے لیے جائے وقوع سے لنک روڈ تک جنگی بنیادوں پر جیپ کے لیے 2 کلومیٹر کا راستہ تیار کیا گیا، اس کام کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل) نواز کے رکن اورنگزیب نلوتھا کو خصوصی فنڈ جاری کیے گئے تھے۔

عہدیداروں کےمطابق تباہ ہونے والے طیارے پی کے 661 کا ملبہ گوٹھ باتلونگی کی پہاڑیوں سے اٹھانے کا کام مقامی ٹھیکدار کو دیا گیا ہے جب کہ جہاز کا ملبہ 300 اسکوائر میٹرز تک پھیلا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے طیارہ حادثہ: تحقیقاتی ٹیم نے شوہد اکٹھے کرلیے

تباہ ہونے والے طیارے کے پرزوں اور ملبے کو ہموار راستے کے کنارے جمع کیا جائے گا جہاں ملبے کو پی آئی اے کے سیفٹی اینڈ کوالٹی مینجر سید عاطف شاہ کی نگرانی میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کا عملہ ان پروزوں اور ملبے کو خصوصی ڈبوں میں پیک کرےگا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ڈی ایس پی)حویلیاں خورشید تنولی کو جہاز کا ملبہ منتقل کرنے کے حوالے سے انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ان کا کہنا ہے کہ جہاز کی ان کے انجن کے پرزوں کو پہلے مرحلے میں اسلام آباد بھیجا جائے گا جب کہ تمام ملبے کو جلد سے جلد منتقل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔


یہ خبر 24 دسمبر 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 14 اپریل 2025
کارٹون : 13 اپریل 2025