• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کرینہ اور سیف کے گھر بیٹے کی پیدائش

شائع December 20, 2016
اسٹار کپل کے ساتھ ساتھ ان کے دوست بھی اس خبر پر خاصے خوش ہیں — فوٹو: فائل
اسٹار کپل کے ساتھ ساتھ ان کے دوست بھی اس خبر پر خاصے خوش ہیں — فوٹو: فائل

چھوٹے نواب سیف علی خان اور بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور کے نئے مہمان نے آنکھیں کھول دیں۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق معروف اسٹارکپل کے بیٹے کی پیدائش منگل کی صبح بریچ کینڈی ہسپتال میں ہوئی جبکہ کرینہ اور ان کے نئے مہمان کی صحت اچھی ہے۔

بولی ووڈ کی نواب جوڑی کی خوشی ایک طرف لیکن دونوں ستاروں کے دوست بھی اس خبر پر ان سے کہیں زیادہ خوش ہیں تب ہی تو مشہور فلم ڈائریکٹر کرن جوہر نے نئے مہمان کے نام کا اعلان بغیر کسی سسپنس کے سب سے پہلے کرڈالا۔

کرن جوہر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لکھا کہ وہ ’بیبو کے گھر بیٹے کی پیدائش پر بے حد خوش ہیں ساتھی ہی انہوں نے ’تیمور علی خان‘ نام بھی اپنے پیغام میں بتادیا۔

سیف علی خان اپنے انٹرویوز میں دوبارہ والد بننے کی خوشی کا اظہار کئی بار کرتے رہے ہیں۔

چھوٹے نواب کا کہنا تھا کہ ’یہ ان کے اور کرینہ کے تعلق کو مزید مضبوط کرے گا‘۔

اس سے قبل دونوں اداکاروں سے جب کبھی انٹرویو میں پوچھا گیا کہ وہ بیٹا چاہتے ہیں یا بیٹی تو سیف اور کرینہ کے خیال سے بچے کی جنس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

کرینہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ‘یہ ایک عجیب بات ہے لیکن ہم نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ ہمارا بیٹا ہونا چاہیئے یا بیٹی، یہ پہلا موقع ہے اور ہم وہ ہی چاہتے ہیں جو خدا نے ہمارے لیے سوچ رکھا ہے‘۔

کرینہ کپور کا یہ بھی بتانا تھا کہ سیف کو سرپرائز بہت پسند ہیں اس لیے وہ اس بات سے لاعلم رہنے پر ہی بہت خوش ہیں۔

یاد رہے کہ میڈیا میں ایسی افواہیں بھی سامنے آچکی ہیں کہ دونوں ستارے اپنے بچے کا نام ’سیفینا‘ رکھنے والے ہیں لیکن سیف علی خان نے اس قسم کی تمام باتوں کی تردید کی تھی جبکہ اب بیٹے کی ولادت اور قریبی دوست کرن جوہر کی ٹوئیٹ نے سب کو بتادیا ہے کہ سیف اور کرینہ کے نئے مہمان کا نام کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024