• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

سال 2016: ’پاکستان میں کوئی صحافی قتل نہیں ہوا‘

شائع December 20, 2016

حالیہ رپورٹ کے مطابق سال 2016 میں پاکستان میں کسی صحافی کو ’فرائض کی انجام دہی‘ کی پاداش میں قتل نہیں کیا گیا۔

یہ 2001 کے بعد پہلا موقع ہے جب ایک سال کے عرصے کے دوران کوئی صحافی قتل نہیں ہوا۔

دنیا بھر میں آزادی صحافت کے فروغ کے لیے کام کرنے والی آزاد تنظیم ’کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس‘ (سی پی جے) نے اپنی خصوصی رپورٹ میں کہا کہ ’15 سال میں یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان میں کسی صحافی کو فرائض کی انجام دہی کی پاداش میں قتل نہیں کیا گیا۔‘

تنظیم نے کسی صحافی کو اس کے کام سے براہ راست تعلق کے باعث قتل کو ’صحافی کی ٹارگٹ کلنگ قرار دیا، چاہے وہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہو یا بلا ارادہ۔‘

سی پی جے نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ 1992 کے بعد سے اب تک 33 صحافیوں کو فرائض کی انجام دہی کی پاداش میں قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان صحافیوں کیلئے خطرناک ترین ملک ہے، اقوامِ متحدہ

تاہم اس صورتحال کے پیش نظر متعدد صحافیوں نے ’سنگین خطرات‘ سے بچنے کے لیے صحافت کے پیشے سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی جانب سے نومبر میں جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ’میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کو ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کی جانب سے ناصرف ہدف بنایا جاتا ہے بلکہ دھونس، دھمکی اور ہراساں بھی کیا جاتا ہے۔‘

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ’دھمکیوں اور تشدد کے باعث کئی صحافی مجبوراً ان خطرناک علاقوں کو چھوڑ چکے ہیں یا انہوں نے یہ پیشہ ہی چھوڑ دیا ہے اور ایسے صحافیوں کی تعداد متنازع علاقوں میں زیادہ ہے۔‘

قتل اور کراس فائر کے علاوہ سی پی جے ان صحافیوں کی اموات کا بھی ریکارڈ رکھتی ہے جو سیاسی کشیدگی جیسے خطرناک اسائنمنٹ کے دوران ہلاک ہوئے۔

’کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے مطابق 2016 میں ایسے خطرناک اسائنمنٹس کے دوران کم از کم 3 صحافی ہلاک ہوئے، جن میں سے دو پاکستانی تھے۔

ویڈیو دیکھیں: کوئٹہ دھماکے میں ڈان نیوز کے زخمی کیمرہ مین ہلاک

اگست میں کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خودکش حملے کے نتیجے میں ’ڈان نیوز‘ کے کیمرامین محمود خان اور ’آج ٹی وی‘ کے کیمرامین شہزاد احمد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ دونوں کیمرامین دھماکے کے وقت سول ہسپتال میں موجود تھے اور بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر کے قتل کے خلاف احتجاج کے لیے ہسپتال آنے والے وکلا کی کوریج کر رہے تھے۔

سی پی جے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ دہشت گرد گروپ اکثر اس وقت دوسرا حملہ کرتے ہیں، جب پہلے حملے کی جگہ پر لوگ جمع ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ’ان دوسرے حملوں سے ان صحافیوں کی، جو اکثر جنازے یا پہلے دھماکے کے بعد کی صورتحال کور کر رہے ہوتے ہیں، جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہیں۔‘

تنظیم نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ اس کے حملے کے اراکین نے آزادانہ تحقیقات کی اور صحافیوں کے قتل کے محرکات کا جائزہ لیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024