• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

ہندوستان جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا چیمپیئن

شائع December 18, 2016

ہندوستان نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں بیلجیئم کو 2-1 سے شکست دے کر عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

لکھنؤ میں کھیلے گئے فائنل میں ہندوستانی کھلاڑی گجرنت سنگھ نے آٹھویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

اس سے قبل کہ بیلجیئم کی ٹیم مقابلہ برابر کرتی، میچ کے پہلے ہاف میں سمرن جیت سنگھ نے گول کر اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا۔

میچ کیلئے فیورٹ قرار دی گئی ہندوستانی ٹیم نے تواقعات کے عین مطابق کارکردگی دکھائی اور بیلجیئم کو گول کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ اس دوران دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے چند مزید مواقع میسر آئے لیکن وہ اس پر اسکور نہ کر سکیں۔

میچ کے آخری منٹ بیلیجئم کی ٹیم نے وین بوک رجک کی کاوش کی بدولت گول اسکور کیا لیکن ان کی یہ کوشش بیلجیئم کی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی اور یوں ہندوستان نے 2-1 سے فتح حاصل کر کے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یاد رہے کہ ہندوستانی حکومت نے پاکستانی ٹیم کو ایونٹ کیلئے ویزہ جاری نہیں کیا تھا اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کی جگہ ملائیشیا کو ایونٹ کا حصہ بنایا تھا۔

ہندوستان نے 15 سال کے طویل وقفے کے بعد جونیئر ہاکی ورلڈ جیتا ہے جہاں اس سے قبل 2001 میں ارجنٹینا کو فائنل میں 6-1 سے مات دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024