• KHI: Fajr 4:59am Sunrise 6:17am
  • LHR: Fajr 4:19am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:21am Sunrise 5:46am
  • KHI: Fajr 4:59am Sunrise 6:17am
  • LHR: Fajr 4:19am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:21am Sunrise 5:46am

دورہ آسٹریلیا کیلئے 16رکنی ٹیسٹ اسکواڈ برقرار

شائع November 28, 2016
پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ سے براہ راست آسٹریلیا پہنچے گی۔ فوٹو اے ایف پی
پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ سے براہ راست آسٹریلیا پہنچے گی۔ فوٹو اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جہاں نیوزی لینڈ میں ناقص بیٹنگ کے باوجود ٹیسٹ اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سلیکشن کمیٹی کے بقیہ تین اراکین، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان مصباح الحق سے مشاورت کے بعد اسکواڈ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ لائن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور بیٹنگ لائن کی ناقص کارکردگی کے باوجود مصباح الحق کی زیر قیادت ٹیسٹ اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔

قائد اعظم ٹرافی میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے کے باوجود کامران اکمل سلیکٹرز کا اعتماد جیتنے میں ناکام رہے۔

پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ سے براہ راست آسٹریلیا پہنچے گی جہاں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ برسبین میں 15 سے 19 دسمبر تک کھیلا جائے گا جو ڈے نائٹ ٹیسٹ ہو گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیمیں 26 دسمبر سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے میلبرن میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ سڈنی میں تین جنوری سے کھیل جائے گا۔

دورہ آسٹریلیا کیلئے 16 رکنی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

مصباح الحق(کپتان)، شرجیل خان، سمیع اسلم، اظہر علی، یونس خان، بابر اعظم، اسد شفیق، محمد رضوان، سرفراز احمد، یاسر شاہ، وہاب ریاض، راحت علی، عمران خان جونیئر، محمد عامر، سہیل خان اور محمد نواز۔

کارٹون

کارٹون : 8 اپریل 2025
کارٹون : 7 اپریل 2025