• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

وسیم سلور فلائی ویٹ ٹائٹل کے دفاع میں کامیاب

شائع November 27, 2016
یہ محمد وسیم کے پروفیشنل کیرئیر کی پانچویں فائٹ تھی اور وہ اب تک ناقابل شکست ہیں— فوٹو: ورلڈ باکسنگ کونسل
یہ محمد وسیم کے پروفیشنل کیرئیر کی پانچویں فائٹ تھی اور وہ اب تک ناقابل شکست ہیں— فوٹو: ورلڈ باکسنگ کونسل

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلپائن کے گیمل میگرامو کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔

جنوبی کوریا کے شہر سیول میں ہونے والی فائٹ میں دونوں باکسرز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جبکہ 12 راؤنڈ تک جاری رہنے والے مقابلے کے بعد وسیم نے محض ایک پوائنٹ کے فرق سے فتح حاصل کی۔

یہ محمد وسیم کے پروفیشنل کیرئیر کی پانچویں فائٹ تھی اور وہ اب تک ناقابل شکست ہیں۔

ان کے حریف گلیمل میگرامو اس سے قبل سترہ فائٹس جیت چکے تھے یہ ان کی 18ویں فائٹ تھی جس میں بالآخر انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

'فیلکن خان' کے نام سے مشہور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باکسر کی اس شاندار کامیابی کے بعد عالمی رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی اور وہ اب بڑے باکسرز کو چلینج کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024