• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

روس ٹیلر بینائی کے مسائل سے دوچار

شائع November 22, 2016
روس ٹیلر نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں بابراعظم کا کیچ تھام لیا تھا—فوٹو:رائٹرز
روس ٹیلر نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں بابراعظم کا کیچ تھام لیا تھا—فوٹو:رائٹرز

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے تجربہ کاربلے باز روس ٹیلربینائی کے مسائل سے دوچار ہوگئے ہیں اور پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل آنکھوں کے ڈاکٹر سے مشورہ لیا جائے گا۔

روس ٹیلر حالیہ ٹیسٹ میچوں میں رنز بنانے میں ناکام رہے جبکہ پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں وہ اپنے بیٹنگ کے نمبر پر نہیں آئے تھے جہاں کیوی ٹیم 8 وکٹوں سے کامیاب ہوئی تھی۔

ڈان اخبار میں شائع ایک رپورٹ کےمطابق نیوزی لینڈ کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ میچ سے قبل ٹیلر کے آنکھوں کا معائنہ کیا گیا تھا اور 'یہ ضروری ہے کہ انھیں آنکھوں کے ڈاکٹرکو دکھایا جائے، بظاہر بینائی متاثر ہوچکی ہے اور ٹیلر بھی دکھانا چاہتے ہیں'۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹیلر جمعے کو ہملٹن میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں کھیلیں گے یا نہیں اس حوالے سے کوئی فیصلہ اس وقت نہیں کیا جائے گا جب تک ان کے معائنے کی رپورٹ نہیں آتی'۔

32 سالہ ٹیلر نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 45.95 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں لیکن گزشتہ دس اننگز میں صرف 10 کی اوسط سے رنز بنائے جبکہ پاکستان کے خلاف بھی صرف 11 رنز بنائے تھے۔

ہیسن کا کہنا تھا کہ ٹیلر نے 6 ماہ قبل دکھایا تھا تو اس وقت ان کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'طویل عرصے تک بہترین تھا لیکن یہ انسان کی زندگی کا حصہ ہے کیونکہ آپ چاہتے ہیں کہ تمام چیزیں بہتر ہو جس کے لیے تمام ٹیسٹ کرتے ہیں'۔

باوجود اس کے کہ ٹیلر نے پاکستان کے خلاف میچ میں پہلی سلپ پر فیلڈنگ کی اور پہلی اننگز کے دوران کولن دی گرینڈ ہوم کی گیند پر بابر اعظم کا کیچ بھی تھام لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024