• KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:28am
  • LHR: Fajr 4:35am Sunrise 5:56am
  • ISB: Fajr 4:37am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:28am
  • LHR: Fajr 4:35am Sunrise 5:56am
  • ISB: Fajr 4:37am Sunrise 6:01am

چہلم امام حسین کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات

چہلم کے موقع پر ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی — ڈی آئی جی ٹریفک کراچی
چہلم کے موقع پر ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی — ڈی آئی جی ٹریفک کراچی

کراچی سمیت ملک بھر میں چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ مختلف شہروں میں موبائل فون سروسز بھی بند کردی گئیں۔

کراچی میں چہلم کی مناسبت سے مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی سے شروع ہوکر ٹاور پر اختتام پذیر ہوگا۔

ایم اے جناح روڈ کو مکمل طور پر کنٹینرز لگاکر سیل کردیا گیا ہے جبکہ جلوس کے راستے میں آنے والی دکانوں کو بھی مکمل طور پر تلاشی لیے جانے کے بعد ایک روز قبل ہی بند کردیا گیا تھا۔

اس کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت نے 20اور 21 نومبر کو صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا تھا تاہم بزرگ خواتین،بچے اور صحافی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے جبکہ موبائل فون جیمرز اور سراغ رساں کتوں کو بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں 17 ہزار 950 رینجرز اور پولیس اہلکاورں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکڑوں سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوس کی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سخت سیکیورٹی میں محرم کا آغاز

سیکیورٹی اہلکار شہر کے تین سیکیورٹی زونز میں فرائض انجام دیں گے جہاں چھوٹے جلوس نکالے جارہے ہیں اور مجالس منعقد کی جارہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق تقریباً 100 چھوٹے جلوس شہر کے مختلف علاقوں میں نکالے جارہے ہیں جبکہ 460 کے قریب مجالس عزا کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

سندھ بھر میں چہلم امام حسین کی مناسب سے نکالے جانے والے جلوسوں کی حفاظت کے لیے مجموعی طور پر 46 ہزار 300 سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں چہلم امام حسین کے موقع پر سندھ بھرمیں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں،کراچی،لاہور،راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور سمیت کئی شہروں میں موبائل فون سروس رات 10 بجے تک بند رہے گی۔

لاہور

لاہور میں دات اکی نگری میں شہدائے کربلا کے چہلم اور داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پرسکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی جبکہ جلوسوں کی حفاظت کیلئے 5 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: محرم کے جلوس میں خودکش حملہ: 2 ’دہشتگرد‘ گرفتار

جلوس کی گزرگاہوں اورداتادربارکے اطراف موبائل فون سروس بند کردی گئی ہے۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں جلوس عزا کی گزر گاہوں، امام بارگاہوں اور مساجد کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

شہر میں ساڑھے 3 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔

جلوس کی گزرگاہ کے اطراف سڑکوں اورگلیوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا جبکہ ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کردیے گئے ہیں۔

اسلام آباد ، پشاور

پشاورمیں بھی چہلم امام حسین کے موقع پرموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ انتظامیہ نے ماتمی جلوسوں کی حفاظت کیلئے غیرمعمولی اقدامات کیے ہیں۔

جلوس کی گزرگاہوں کوسیل کرکے غیرمتعلقہ گاڑیوں کی آمدورفت بند کردی گئی ۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے چہلم کے جلوس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جلوس کی گزر گاہوں کے اطراف کنٹینرز لگا دیے ہیں۔

شہرمیں رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ سیکیورٹی کے پیش نظر سیونتھ ایونیو روڈ کو بند کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2025
کارٹون : 26 مارچ 2025