• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عائشہ عمر اتنی فٹ کیسے ہیں؟

شائع November 9, 2016
عائشہ عمر نے ڈراموں اور فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں — فوٹو/ فائل
عائشہ عمر نے ڈراموں اور فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں — فوٹو/ فائل

پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کا شمار ملک کی دلکش اور خوبصورت خواتین میں کیا جاتا ہے اور کون ان کی طرح فٹ اور حسین نظر نہیں آنا چاہے گا؟

ڈان سے بات کرتے ہوئے 35 سالہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا کہ وہ بہت جلد صحت سے متعلق ایک شو کی میزبانی کرنے جارہی ہیں اور اب ایسا لگتا ہے کہ شوز دیکھنے والی تمام خواتین عائشہ عمر جیسی دلکش نظر آنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: ’لوگ توجہ حاصل کرنے کے لیے بیانات دیتے ہیں‘

ان کا کہنا تھا، 'اس وقت میں 2 شوز پر کام کررہی ہوں، جن کی میں میزبان کروں گی، ان شوز کا تعلق ٹی وی اور انٹرنیٹ سے ہوگا، میں اپنا ایک ہیلتھ شو شروع کرنے جارہی ہوں، جس کی چار قسطیں جلد ہی نشر کی جائیں گی'۔

یہ تمام قسطیں ٹی وی پر نشر ہونے کے بجائے انٹرنیٹ پر براڈکاسٹ کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ اور سکندر ایک بہترین جوڑی؟

عائشہ عمر کا مزید کہنا تھا کہ 'یہ ویڈیوز انٹرنیٹ کے لیے بنائی گئی ہیں، دو سے تین منٹ کی یہ ویڈیوز بہتر زندگی کے لیے ضروری ہیں'۔

اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا، جس کے بعد انہوں نے متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کیا جن میں 'ڈولی کی آئے گی بارات'، 'زندگی گلزار ہے'، 'بلبلے' اور 'تنہائی' شامل ہیں، انہوں نے پاکستان کی کامیاب فلم 'کراچی سے لاہور' میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔

عائشہ نے اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری میں بھی اپنی قسمت آزمائی، 2012 میں انہوں نے اپنی 2 البم ریلیز کیں جن میں 'چلتے چلتے' اور 'خاموشی' شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024