• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ہیواوے کا فلیگ شپ میٹ 9 اسمارٹ فون متعارف

شائع November 3, 2016
میٹ نائن — فوٹو بشکریہ ہیواوے
میٹ نائن — فوٹو بشکریہ ہیواوے

چین کی اسمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنی ہیواوے نے اپنا نیا فلیگ شپ فون میٹ 9 متعارف کرا دیا ہے۔

چینی کمپنی کے اس فون میں وہ تمام فیچرز موجود ہیں جو اسے سام سنگ کے گلیکسی ایس سیون اور آئی فون سیون کے مقابلے پر کھڑا ہونے کی طاقت دیتے ہیں۔

میٹ نائن 5.9 فل ایچ ڈی ڈسپلے اسکرین کے ساتھ ہے جس کی بیٹری 4000 ایم اے ایچ پاور کی ہے۔

اس سے ہٹ کر فنگر پرنٹ سنسر، بیک پر ڈوئل کیمرہ سسٹم، یو ایس بی ٹائپ سی، 4 جی بی ریم اور ہیواوے کا اپنا کیرن 960 پروسیسر فون کا حصہ ہیں۔

اس کی میٹل باڈی اسے دیکھنے میں اچھی ڈیوائس بناتی ہے جبکہ اس فون کے ڈوئل رئیر کیمرے میں ایک 12 میگا پکسلز کلر سنسر اور دوسرا 20 میگا پکسلز بلیک اینڈ وائٹ سنسر دیا گیا ہے۔

اس فون کا ایک محدود ایڈیشن بھی پیش کیا جائے گا جس میں 6 جی بی ریم، 256 جی بی انٹرنل اسٹوریج (جو کہ میٹ نائن میں 64 جی بی ہے) اور 2k ریزولوشن اسکرین وغیرہ۔

اس لمیٹڈ ایڈیشن فون کی اسکرین 5.5 انچ ہوگی جو کہ گلیکسی ایج سیریزکی طرح خم کھائی ہوئی ہے، مگر اس فون کی قیمت بھی ہوش اڑا دینے والی ہے یعنی 1549 ڈالرز (ایک لاکھ ساٹھ ہزار پاکستانی روپوں سے زیادہ)۔

دوسری جانب 5.9 انچ اسکرین والا میٹ 9 صارفین کو 776 ڈالرز (81 ہزار پاکستانی روپوں سے زیادہ) کا پڑے گا جو کہ سب سے پہلے یورپی اور ایشیائی ممالک میں متعارف کرایا جائے گا جس کے بعد امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ہیواوے اس وقت ایپل اور سام سنگ کے بعد اسمارٹ فون بنانے والی تیسری بڑی کمپنی بن چکی ہے اور اس کی ڈیوائسز پاکستان میں بھی کافی مقبول ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024