• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm

جنوبی وزیرستان: دھماکے میں میجر جاں بحق

شائع November 1, 2016
جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں سرچ اپریشن جاری تھا — فوٹو : آئی ایس پی آر
جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں سرچ اپریشن جاری تھا — فوٹو : آئی ایس پی آر

پشاور : افغانستان کی سرحد پر پاکستان کے وفاق کے زیر انتظام علاقے جنوبی وزیرستان میں دھماکے میں ایک میجر جاں بحق جبکہ 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔

میجر عمران — فوٹو: آئی ایس پی آر
میجر عمران — فوٹو: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں سرچ آپریشن جاری تھا، اسی دوران آئی ای ڈی کا دھماکا ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کی زد میں آکر میجر عمران جاں بحق ہوئے۔

6 فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے تصدیق کی۔

ڈان نیوز نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہزخمی اہلکاروں میں ایک لیفٹیننٹ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج کاافتتاح

واضح رہے کہ وفاق کے زیرِ انتظام پاک افغان سرحد پر واقع جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی سمیت 7 ایجنسیوں کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا تھا، یہاں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپ کے واقعات ہوتے رہتے تھے۔

2003 سے قبل جنوبی وزیرستان ایک پرسکون علاقہ ہوا کرتا تھا، تاہم تواتر سے ہونے وانے ڈرون حملوں، شدت پسندوں کی کارروائیوں اور فوجی آپریشنز کے باعث یہاں امن و امان کی صورتحال نہایت مخدوش رہی۔

کہا جاتا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اسی علاقے میں جنم لیا جبکہ پاکستان کی اکثر کالعدم تنظیموں کا مرکز بھی یہ علاقہ رہا ہے۔

پاک فوج نے اکتوبر 2009 میں یہاں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن راہ نجات شروع کیا، جس کی تکمیل پر اس علاقے کو محفوظ قرار دیا گیا، بعد ازاں 2014 میں پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کا آغاز ہوا، جس میں اکثر علاقے کو اب کلیئر کیا جا چکا ہے تاہم آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024