• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

انوشے اشرف کے ساتھ ہر صبح ناشتے کا مزہ

شائع October 17, 2016

مقبول پاکستانی اداکارہ اور میزبان انوشے اشرف اب ہر صبح ڈان نیوز پر اپنے مارننگ شو 'چائے ٹوسٹ اور ہوسٹ' کے ساتھ نظر آئیں گی۔

شو کی ہدایت کارہ کرن یزدانی نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'مارننگ شو میں انوشے ہر صبح اپنی ہر دن کی کہانی اور زندگی کے تجربے کے بارے میں بات کریں گی‘۔

کرن کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم نے اس شو کے لیے انوشے کا انتخاب کیا کیوں کہ وہ ناظرین سے بہت اچھے انداز سے خود کو جوڑ سکتی ہیں‘۔

اس شو میں انوشے کے ساتھ کئی اور مہمان بھی شامل کیے جائیں گے۔

کرن نے مزید بتایا ’شو کے ابتدائی حصے میں انوشے ناشتے کے حوالے سے بات کریں گی جہاں لوگوں کو اس بات سے آگاہ کیا جائے گا کہ ان کے لیے کیا اچھا ہے اور کیا نہیں، شو کا زیادہ تر حصہ سوشل میڈیا پر فوکس کرے گا‘۔

کرن کے مطابق ڈان نیوز طویل عرصے سے روایتی مارننگ شوز پیش کرتا آرہا ہے اور اب یہ مارننگ شو اس ٹرینڈ کو تبدیل کرے گا۔

’چائے ٹوسٹ اور ہوسٹ‘ نامی مارننگ شو ہر صبح 9 بجکر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا جس کا اختتام 11 بجے کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024