• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

افغانستان سے ہونے والی فائرنگ میں 2 پاکستانی فوجی ہلاک

شائع October 17, 2016

ڈیرہ اسماعیل خان: افغانستان کی حدود سے ہونے والے فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان میں دو سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

سرحد پار سے فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے افغانستان کے صوبہ پکتیکہ کے علاقے برمل سے صبح 9 بجکر 46 منٹ پر انگور اڈہ کے مقام پرپاکستانی چیک پوسٹ پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک۔افغان سرحد پر فائرنگ، 1 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

فائرنگ کے نتیجے میں ادریس خان اور ارشد نامی دو سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ نائیک سعید زخمی ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کا تعلق 56 پنجاب رجمنٹ سے تھا۔

زخمی فوجی اہلکار کو وانا میں فوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو بھیج دی گئیں۔

پاکستانی فورسز نے سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا جواب دیا جس کے بعد سرحد کی دوسری جانب سے ہونے والی فائرنگ بند ہوگئی۔

تاحال کسی بھی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یہ خبر 17 اکتوبر 2016 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی


کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024