• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

9 اور 10 محرم: موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

شائع October 10, 2016

اسلام آباد: ملک کے 52 شہروں میں 9 اور 10 محرم الحرام کے روز موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے عہدیدار نے ڈان نیوز کو بتایا کہ وزارت داخلہ کی درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے، نویں اور دسویں محرم الحرام کو امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے موبائل فون آپریٹرز کو موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کی ہدایت جاری کی۔

عہدیدار کا کہنا ہے کہ تمام شہروں میں موبائل فون سروس صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک بند رہے گی۔

موبائل فون سروس ملک کے 52 شہروں میں بند رہے گی، تاہم چند شہروں میں یہ سروس مکمل نہیں بلکہ جزوی طور پر معطل ہوگی اور ان شہروں کے صرف حساس علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: 14 اگست: 50 شہروں میں موبائل سروس معطل رکھنے کا فیصلہ

ان شہروں میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، چاروں صوبائی دارالحکومت، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بڑے اور چھوٹے شہر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اہم قومی مواقع پر ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھی جاتی رہی ہے۔

رواں سال 14 اگست کے موقع پر بھی وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک کے 50 شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دور حکومت میں قومی تہواروں اور دیگر اہم مواقع پر امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اکثر موبائل فون سروس معطل کردی جاتی تھی، لیکن اب اس میں بڑی حد تک کمی آگئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024