• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

30 اکتوبرکواسلام آباد بند نہیں ہوگا: ایاز صادق

شائع October 9, 2016

لاہور: اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لیے کی جانے والی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی اور 30 اکتوبر کو اسلام آباد کھلا رہے گا۔

اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ 'پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے وفاقی دارلحکومت میں احتجاجی دھرنے کے منصوبے کے باوجود اسلام آباد بدستور کھلا رہے گا'۔

ایاز صادق نے کہا کہ شہر کے تمام کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی اور سرمایہ کاروں کو ڈرانے کی سازشیں ناکام ہوں گی۔

واضح رہے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ جب تک وزیراعظم نواز شریف اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوتے یا پاناما لیکس کے معاملے پر خود کو احتساب کے لیے پیش نہیں کرتے جب تک وہیں بیٹھے رہیں گے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم نے ان کی جماعت کے مطالبات نہیں مانے تو وہ انھیں حکومت چلانے نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'تفصیلی طریقہ کار بعد میں جاری کیا جائے گا'۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ دونوں جڑواں شہروں کے عوام ایک دفعہ پھر مشکلات کا شکار ہوں گے لیکن بقول ان کے 'اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہماری مستقبل کی نسلیں باعزت زندگی گزاریں تو پھر آپ کو یہ برداشت کرنا پڑے گا'۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024