• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سکوک بانڈز جاری کرنے کی اجازت

شائع September 23, 2016
وزیر خزانہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں — فوٹو: بشکریہ پی آئی ڈی
وزیر خزانہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں — فوٹو: بشکریہ پی آئی ڈی

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے فنانس ڈویژن کو سرمائے کی بین الاقوامی منڈیوں میں سکوک بانڈز جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

کمیٹی نے سکوک بانڈز جاری کرنے کے علاوہ فنانس ڈویژن کی سمری پر حبیب بینک لمیٹڈ کو چین کے شہر ارومچی میں اپنی شاخ کھولنے کی بھی اجازت دے دی۔

کمیٹی نے اجلاس میں اقتصادی اشاریوں کا جائزہ لیا، جن کے مطابق رواں سال اگست میں افراط زر کی شرح 3.56 فیصد رہی، جو اگست 2013 میں 8.55 فیصد اور اگست 2011 میں 11.56 فیصد تھی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہیں، روا ں ماہ کے دوران گندم کا اسٹاک 94 لاکھ 90 ہزار ٹن ہے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 87 لاکھ 50 ہزار ٹن تھا۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران بڑے پیمانے پر پیداوار میں 3.2 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کمیٹی نے ایران کی بجلی کی پیداوار اور ترسیل کمپنی ’توانیر‘ سے 74 میگاواٹ بجلی کی خریداری کے معاہدے کے لیے، وزارت پانی و بجلی کی جانب سے پیش کی گئی سمری کی منظوری بھی دی، جس کے تحت رواں سال جنوری سے دسمبر تک ٹیرف میں توسیع کی منظوری کی غرض سے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کو نیپرا سے مشاورت کی اجازت دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024