• KHI: Asr 4:27pm Maghrib 6:03pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:20pm
  • ISB: Asr 3:42pm Maghrib 5:21pm
  • KHI: Asr 4:27pm Maghrib 6:03pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:20pm
  • ISB: Asr 3:42pm Maghrib 5:21pm

ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری ہلاک، تعداد 94 ہوگئی

شائع September 10, 2016

سری نگر: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فورسز کی فائرنگ سے مزید دو کشمیری ہلاک ہوگئے جس کے بعد 64 روز کے دوران ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 94 تک پہنچ گئی۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق انڈین فورسز کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

انڈین پولیس افسر کے مطابق ضلع شوپیاں میں پولیس اور نیم فوجی دستے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کررہے تھے اور اس دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:جموں و کشمیر میں 61 روز میں 92 افراد ہلاک

اسی طرح ضلع آننت ناگ میں بھی فورسز کی فائرنگ سے ایک 25 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر میں گزشتہ 64 روز کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 94 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ 8 جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد کشمیر میں مظاہروں اور جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس کے بعد انڈین حکام نے وادی بھر میں کرفیو نافذ کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: کرفیو کے 50 دن، ذمہ دار پاکستان ہے، وزیر اعلیٰ کشمیر

چند روز قبل مختلف اضلاع سے کرفیو اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم حالات خراب ہونے پر دوبارہ کرفیو نافذ کردیا گیا۔

کشمیر میں اسکولز، دکانیں اور بینک وغیرہ بند ہیں جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان کا مسئلہ کشمیر پر مذاکرات سے انکار

کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کرفیو کا دفاع کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ ’اس کا مقصد کشمیری نوجوانوں کی زندگیاں بچانا ہے، ہم کرفیو نافذ نہ کریں تو کیا کریں‘۔

یاد رہے کہ پاکستان نے کشمیر کی حالیہ صورتحال پر ہندوستان کو مذاکرات کی کئی بار دعوت دی تاہم انڈیا نے کشمیر پر مذاکرات سے صاف انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیاہوا ہے کہ وہ صرف دہشتگردی پر بات کرے گا۔


کارٹون

کارٹون : 14 جنوری 2025
کارٹون : 13 جنوری 2025