• KHI: Fajr 5:00am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:21am Sunrise 5:44am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:48am
  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:21am Sunrise 5:44am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:48am

طورخم اور چمن بارڈر پر لینڈ پورٹ بنانے کا اعلان

شائع September 1, 2016

پشاور: وفاقی وزیر صنعت و تجارت خرم دستگیر نے طورخم اور چمن بارڈر پر جلد لینڈ پورٹ بنانے کا اعلان کردیا۔

خیبر پختونخوا کے ایوان صنعت و تجارت میں خطاب کے دوران خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ لینڈ پورٹ کے قیام سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 2 سال افغانستان کو ترجیحی تجارت کی پیشکش کرچکے ہیں لیکن کوئی جواب نہیں ملا، جبکہ ملکی تجارت کے فروغ کے لیے رواں سال مختلف ممالک میں 36 نئے کمرشل آتاشی تعینات کیے گئے ہیں۔

ملک میں توانائی بحران کے حوالے سے وفاقی وزیر صنعت و تجارت کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران ملک میں توانائی کے بحران میں کمی آئی ہے، پاک ۔ چین اقتصادی راہداری کے منصوبے میں 75 فیصد توانائی کے منصوبے ہیں، جبکہ بجلی کے ٹیرف کے حوالے سے ’نیشنل ٹیرف کمیشن‘ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

اسٹریٹیجک ڈویلپمنٹ پالیسی کے نفاذ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی یکم ستمبر سے نافذ العمل ہوگئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اپریل 2025
کارٹون : 5 اپریل 2025