• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کمزور ترین پاسپورٹ: پاکستان کا دوسرا نمبر

شائع August 31, 2016 اپ ڈیٹ September 1, 2016
پاکستانی پاسپورٹ — فائل فوٹو
پاکستانی پاسپورٹ — فائل فوٹو

اگر تو آپ کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہے تو بری خبر یہ ہے کہ اسے دنیا کا دوسرا کمزور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بات ہیلنے اینڈ پارٹنرز کی 2016 کی نئی فہرست میں سامنے آئی ہے جس میں پاسپورٹس کی طاقت کا معیار بغیر ویزہ ممالک میں اجازت کو قرار دیا گیا ہے۔

فہرست کے مطابق جرمن پاسپورٹ اس وقت دنیا میں سب سے طاقتور ہیں جن کو رکھنے والے 218 میں سے 177 ممالک میں بغیر ویزہ کے جاسکتے ہیں جس کے بعد سوئیڈن کا نمبر ہے جس کے شہریوں کو 176 ممالک میں ویزے کی ضرورت نہیں۔

فن لینڈ، فرانس، اٹلی، اسپین اور برطانیہ کے پاسپورٹس رکھنے والے 175 ممالک میں بغیر ویزہ کے جاسکتے ہیں جبکہ بیلجیئم، ڈنمارک، نیدرلینڈز اور امریکی شہریوں کو یہ چھوٹ 174 ممالک میں ملتی ہے۔

پانچویں پر 173 ممالک کے ساتھ آسٹریا، جاپان اور سنگاپور ہیں، جبکہ 172 ممالک کے ساتھ کینیڈا، آئرلینڈ، جنوبی کوریا، لگسمبرگ، ناروے، پرتگال اور سوئٹزرلینڈ چھٹے نمبر پر ہیں۔

یونان اور نیوزی لینڈ کے شہری 171 ممالک میں اس سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں، جس کے بعد آسٹریلیا ، مالٹا اور ہنگری، چیک ریپبلک اور آئس لینڈ بالترتیب آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی بات کی جائے تو افغانستان سرفہرست ہے جس کے پاسپورٹ ہولڈر 25 ممالک میں ویزہ فری انٹری کے حقدار ہیں۔

پاکستانی پاسپورٹ پر یہ سہولت صرف 29 ممالک کے لیے ہے اور اس طرح وہ دوسرا کمزور ترین پاسپورٹ قرار پایا۔

عراق 30 ممالک کے ساتھ تیسرے، صومالیہ 31 ممالک کے ساتھ چوتھے، شام 32 ممالک کے ساتھ پانچویں، لیبیا 36 ممالک کے ساتھ چھٹے، اریٹیریا، ایتھوپیا، ایران، نیپال، فلسطین اور سوڈان 37 ممالک کے ساتھ ساتویں، کوسوو، جنوبی سوڈان اور یمن 38 ممالک کے ساتھ 8 ویں، بنگلہ دیش، کانگو، لبنان، سری لنکا 39 ممالک کے ساتھ 9 ویں جبکہ برونڈی، شمالی کوریا اور میانمار 42 ممالک کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہیں۔

کن ممالک میں پاکستانی ویزہ کے بغیر جاسکتے ہیں؟

ویسے تو فہرست کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ پر آپ 29 ممالک میں ویزہ لگوائے بغیر جا سکتے ہیں مگر یہاں بھی کچھ مخصوص شرائط ہیں جیسے ان 29 میں سے کچھ ممالک میں آپ کو وہاں پہنچنے پر ویزہ لینا پڑتا ہے، کچھ میں ای ویزہ لینا پڑتا ہے جبکہ کچھ میں ضرورت نہیں ہوتی۔

پہنچنے میں ویزہ لینے والے ممالک

کیپ ورڈی (مغربی افریقی ملک)

کمروز (بحر ہند میں واقع جزیرہ نما ملک)

جبوتی (افریقی ملک)

گنی بساﺅ (افریقی ملک)

مڈغاسکر (افریقی ملک)

مالدیپ (جنوبی ایشیائی ملک)

موریطانیہ (افریقی ملک)

موزمبیق (افریقی ملک)

نیپال (جنوبی ایشیائی ملک)

جمہوریہ پلاﺅ (بحرالکاہل میں واقع ایک جزیرے پر مشمل ملک)

سامووا (بحر الکاہل میں واقع ایک چھوٹا ملک)

سیچیلیس (بحرہند میں واقع جزیرہ نما ملک)

ٹوگو (افریقی ملک)

مشرقی تمور (انڈونیشیاءکے ساتھ واقع چھوٹا سا ملک)

تووالو (آسٹریلیا کچھ واقع دنیا کا چوتھا چھوٹا ترین ملک)

یوگنڈا (افریقی ملک)

ای ویزہ والے ممالک

بحرین (عرب ملک)

گبون (افریقی ملک)

تاجکستان (وسطی ایشیائی ملک)

زیمبیا (افریقی ملک)

کینیا (افریقی ملک)

میانمار (ایشیائی ملک)

زمبابوے (افریقی ملک)

جہاں ویزہ کی ضرورت نہیں

ڈومینیکا (کیریبین جزائر کا چھوٹا ملک) 21 دن تک بغیر ویزے کے قیام ممکن

ہیٹی (کیریبین جزائر میں ایک ملک) تین ماہ تک قیام ممکن

مائیکرونیشیا (بحرالکاہل میں جزائر پر مشتمل ملک) ایک ماہ تک قیام ممکن

سینٹ وینسینت و گرینا ڈائنز (امریکا کے قریب واقع ایک چھوٹا ملک) ایک ماہ تک قیام ممکن

ٹرینیڈا ڈو ٹوباگو (امریکی ملک) ایک ماہ تک قیام ممکن

وانواتو (آسٹریلیا کے قریب واقع ملک) ایک ماہ تک قیام ممکن

تبصرے (3) بند ہیں

Ahmed Zarar Sep 01, 2016 01:15am
پاکستانی پاسپورٹ پر یہ سہولت صرف 29 ممالک کے لیے ہے -can somebody up load the list of these countries
Ahmad Sep 01, 2016 01:21am
29? Amazing.
Solani Sep 01, 2016 04:46pm
Bahot afsos ki baat hae, azadi ko 70 saal ho gae or ab tak hamari passport azad nahi hui. aagay or comment dena mujay bahot sharam aati hae.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024