• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

الیکشن کمیشن کا حمزہ شہباز کو شوکازنوٹس

شائع August 22, 2016

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے رہنماحمزہ شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے -63 جہلم کے ضمنی انتخاب کے لیے مہم چلانے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرجہلم خورشیدعالم نے پی ایم ایل این کے رہنماحمزہ شہباز شریف کوقواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حلقے کے ضمنی انتخاب کے لیے شیڈول کے اجرا کے بعد مہم چلانے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو 48 گھنٹوں کے اندر تحریری طوپر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ تحریری جواب نہ ملنے کی صورت میں ای سی پی قواعد کے مطابق کارروائی کرے گا۔

حمزہ شہباز نے ضمنی انتخاب میں پی ایم ایل این کے امیدوار راجہ مطلوب مہدی کے ہمراہ حلقے کا دورہ کیا تھا۔

ای سی پی نے راجا محبوب مہدی کوبھی شیڈول کے اجرا کے بعد حمزہ شہباز کو مہم چلانے کی دعوت دینے پر جواب داخل کرنے کی ہدایت کے ساتھ شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

واضح رہے ای سی پی کے ضوابط کے مطابق ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے بعد وزیراعظم، وزراء اعلیٰ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ان کے مقررکردہ کسی فرد کی جانب سے الیکشن کی مہم چلانا قواعد کی خلاف ورزی ہے۔

حلقہ این اے-63 جہلم میں ضمنی انتخاب 31 اگست کو ہوگا جہاں حکمراں جماعت پی ایم ایل این کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ اقبال مہدی کے انتقال کے بعد سیٹ خالی ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024