• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

کوک اسٹوڈیو سیزن 9 کا پہلا پرومو ریلیز

شائع August 6, 2016

پاکستان کے مشہور میوزک شو 'کوک اسٹوڈیو' نے اپنے 9 ویں سیزن کا آغاز ملی نغمے 'اے راہ حق کے شہیدوں' سے کیا، جسے اس سیزن میں موجود تمام گلوکار گاتے نظر آئے۔

یوم آزادی کے قریب آتے ہی کوک اسٹوڈیو نے سیزن 9 کا پہلا پرومو ریلیز کردیا جس کے ذریعے ملک کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

اس ویڈیو کے ساتھ دیا گیا پیغام 'ان کے لیے خراج عقیدت جو اپنے آج کو ہمارے کل کے لیے قربان کردیتے ہیں' لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔

3 منٹ دورانیے کی اس ویڈیو میں شوبز کی کئی نامور شخصیات پرفارم کرتی نظر آئیں جن میں عابدہ پروین، راحت فتح علی خان، علی عظمت، نوری، فاخر، میشا شفیع، زیب بنگش، صنم ماروی، عمیر جسوال اور دو ماہ قبل کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں قتل کیے جانے والے قوال امجد صابری شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو نے اپنے سیزن 8 کا آغاز ملی نغمے 'سوہنی دھرتی' سے کیا تھا جسے اس سیزن میں موجود تمام گلوکاروں نے ایک ساتھ مل کر گایا تھا۔

سیزن 9 کے پرومو کے ریلیز ہوتے ہی ٹوئٹر پر مداحوں نے #CokeStudio9 کے ٹرینڈ کا آغاز کردیا اور اس پرومو پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا 'اس ویڈیو نے مجھے رلا دیا'۔

ایک خاتون نے کہا، 'کوک اسٹوڈیو کے پرومو کو دیکھنے کے بعد میرا دل کررہا ہے کہ میں اپنی والدہ کے گلے لگ کر روؤں'۔

ایک اور صارف نے کہا 'کوک اسٹوڈیو کا پرومو آپ کو یقیناً رلا دے گا'۔

ایک صاحب کا کوک اسٹوڈیو کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 'یہ پرومو کافی متاثر کن ہے'۔

ان صارف کا کہنا تھا 'کوک اسٹوڈیو نے ہمارا دل جیت لیا، شکریہ'۔

ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ 'اس پرومو کو دیکھنے کے بعد میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے، سیزن کا آغاز بہترین انداز میں کیا گیا ہے'۔

تبصرے (1) بند ہیں

SHIREEN MAJEED Aug 06, 2016 04:49pm
HEART TOUCHING AND BEAUTIFUL

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024