• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

لنڈی کوتل: باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہنے سے 27 ہلاک

شائع July 30, 2016 اپ ڈیٹ July 31, 2016

پشاور: وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی خیبر ایجنسی میں باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہنے سے گاڑی میں سوار 27 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے دور افتادہ علاقے زخہ خیل بازار میں سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ جانے سے ڈوبنے والے اکثر افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

مقامی افراد کے مطابق گاڑی میں 25 سے زائد افراد سوار تھے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔

خیبر ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق باراتیوں کی گاڑی کھڑا میلا سے جمال خیل جا رہی تھی.

گاڑی میں سوار افراد کا تعلق قریبی علاقے سے بتایا گیا ۔

یہ بھی دیکھیں:صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشیں

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 18 بچے اور 7 بچے شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں سمیت پولیٹیکل انتظامیہ بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہے تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث یہاں کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024