• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کئی ممالک میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر

شائع July 24, 2016
ہ درجہ حرارت 54 سینٹی گریڈ یا 129.3 فارن ہائیٹ تھا— اے ایف پی فوٹو
ہ درجہ حرارت 54 سینٹی گریڈ یا 129.3 فارن ہائیٹ تھا— اے ایف پی فوٹو

اگر تو آپ کو پاکستان میں بہت زیادہ گرمی کا احساس ہوتا ہے تو آج کل مشرق وسطیٰ خاص طور پر کویت جانے سے گریز کرنا چاہئے۔

جی ہاں جمعرات کو زمین کی تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت شمال مغربی کویت کے موسمیاتی مرکز نے ریکارڈ کیا۔

یہ درجہ حرارت 54 سینٹی گریڈ یا 129.3 فارن ہائیٹ تھا جو اتنا زیادہ تھا کہ پانی کو ہلکا ابالنے کے لیے کافی ہے۔

جیسا بتایا جاچکا ہے یہ لگ بھگ زمین پر ریکارڈ کیا جانے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے تاہم اسی روز کویت کے پڑوسی ملک عراق کے شہر بصرہ میں 53.9 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

اگر عالمی موسمیاتی ادارے نے تصدیق کردی تو یہ زمین پر ریکارڈ ہونے والے سب سے زیادہ درجہ حرارت کے ریکارڈز اپنے نام کرلیں گے۔

اب تک سب سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ جولائی 1910 ڈیتھ ویلی کیلیفورنیا میں 56.7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا مگر موجودہ دور کے ماہرین موسمیات اس پر شبہات کا اظہار کرتے ہوئے زور دیتے ہیں کہ اس دور کے آلات میں غلطیوں کا امکان بہت زیادہ تھا۔

ان کے مطابق جب یہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تو قریبی علاقے اتنے گرم نہیں تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس ریکارڈ کو تسلیم نہیں کی جاسکتا خاص طور پر اگر تمام شواہد کا جائزہ لیا جائے۔

دوسری جانب ماہرین موسمیات نے مشرق وسطیٰ میں انتہائی گرم موسم کی جانب سے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کویت میں ریکارڈ کیا جانے والا درجہ حرارت ایک ' تاریخی دن' تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024