• KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:28am
  • LHR: Fajr 4:35am Sunrise 5:56am
  • ISB: Fajr 4:37am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:28am
  • LHR: Fajr 4:35am Sunrise 5:56am
  • ISB: Fajr 4:37am Sunrise 6:01am

ایم کیو ایم رہنما شعیب بخاری انتقال کرگئے

شائع July 19, 2016
ایم کیو ایم رہنما شعیب بخاری—فائل فوٹو/ بشکریہ ٹوئٹر
ایم کیو ایم رہنما شعیب بخاری—فائل فوٹو/ بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شعیب بخاری کراچی میں انتقال کرگئے۔

ایڈووکیٹ شعیب بخاری طویل عرصے سے علیل تھے، اہلخانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ لیاقت آباد میں ادا کی جائے گی۔

شعیب بخاری 1992 کے بعد سے کئی مرتبہ صوبائی وزیر منتخب ہوئے۔

وہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن بھی تھے اور پارٹی کے اہم فیصلوں میں شریک ہوا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ شعیب بخاری کے خلاف ماضی میں متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے، جن کے باعث انھیں جیل بھی جانا پڑا۔

پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں 2008 میں آنے والے بدترین زلزلے کے بعد شعیب بخاری ایم کیو ایم کی فلاحی تنظیم خدمت خلق فاؤنڈیشن (کے کے ایف) کے سربراہ بھی تھے۔

ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے شعیب بخاری کے انتقال پر اپنے ٹوئٹر پیغامات کے ذریعے افسوس کا اظہار کیا۔

انھوں نے مزید لکھا کہ ایم کیو ایم قائد الطاف حسین نے بھی شعیب بخاری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ایم کیو ایم رہنما محمد انور نے بھی شعیب بخاری کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

شعیب بخاری کے انتقال پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین، پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال اور ایم کیو ایم (حقیقی گروپ) کے رہنما آفاق احمد سمیت دیگر رہنماؤں نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2025
کارٹون : 26 مارچ 2025