• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

ترکی، پاکستان سے سپر مشاق طیارے خریدے گا

شائع July 15, 2016

اسلام آباد: وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ترکی، پاکستان سے سپر مشاق طیارے خریدے گا، جس کیلئے دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ جلد طے پاجائے گا۔

وزارت دفاع کی خاتون ترجمان دوریا عامر نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذکورہ معاہدہ تقریبا آخری مراحل میں ہے اور اس پر بہت جلد دستخط ہوجائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیگر دفاعی معاہدے بھی تقریبا آخری مراحل میں ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے ’رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو‘ جیت لیا

انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک اور معاہدہ بھی آخری مراحل میں ہے، جس میں پاکستان نیوی ترکی کی مدد سے فلیٹ ٹینکر یا آئل ٹینکر تیار کرے گی۔

فلیٹ ٹینکر کے حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ اگست 2016 میں ایک تقریب کے دوران فلیٹ ٹینکر کی کے ایس ای ڈبلیو سے پاکستان نیوی کو حوالگی کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس میں دونوں ممالک کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

اس کے علاوہ دستخط کے منتظر تیسرے معاہدے کے حوالے سے ترجمان وزارت دفاع نے بتایا کہ اس کیلئے دونوں ممالک کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط ہوچکے ہیں، جس کے مطابق ترکی کی ایک کمپنی پاکستان نیوی کیلئے اوگسٹا کلاس آبدوزوں کو اپ گریڈ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جے ایف 17: پاکستانی دفاعی برآمدات کے لیے نئی امید

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی آبدوزوں کی اپ گریڈیشن کا کام ترکی کی فرم ایس ٹی ایم کرے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تمام اہم دفاعی منصوبے ہیں، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024