• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

اٹلی میں مسافر ٹرینیں ٹکرا گئیں، 20 افراد ہلاک

شائع July 12, 2016
جنوبی اٹلی میں ہونے والے ٹرین حادثے کی فضا سے لی گئی تصویر۔ فوٹو اے پی
جنوبی اٹلی میں ہونے والے ٹرین حادثے کی فضا سے لی گئی تصویر۔ فوٹو اے پی

باری: اٹلی کے جنوبی علاقے میں دو مسافر ٹرینوں میں ٹکر کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

کوراٹو اور اینڈریا کے علاقوں کے درمیان پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

مقامی صوبے کے نائب سربراہ گیوسیپ کوراڈو نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بدقسمتی سے ہلاکتوں کی تعداد 20 تک پہنچ چکی ہے۔

صبح ساڑھے 11 بجے پیش آنے والے حادثے کے بعد چند بوگیوں میں آگ لگ گئی جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حادثہ دیہی علاقے میں پیش آنے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

فائر بریگیڈ کے ترجمان نے بتایا کہ دیہی علاقے کے بالکل وسط میں حادثہ پیش آنے کے سبب امدادی کاموں اور لوگوں کو بچانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

وزارت ٹرانسپورٹ نے واقعے کی تحقیقات کیلئے دو افراد کو جائے وقوع کی جانب روانہ کردیا ہے لیکن ابھی تک اس بات کا علم نہیں ہو سکا کہ ٹرینوں میں کتنے افراد سوار تھے اور آخر دونوں ٹرینیں ایک ہی لائن میں ایک دوسرے کی جانب کیوں جارہی تھیں۔

وزیر اعظم میٹیو رینزی نے کہا کہ جب تک ہمیں حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہو جاتا اس وقت تک تحقیقات جاری رہیں گی جبکہ وہ اپنا میلا کا دورہ مختصر کر کے واپس روم لوٹ رہے ہیں جہاں وہ بعد میں پگلیا کا رخ کریں گے۔

دونوں ٹرینوں میں چار بوگیاں تھیں اور فائر بریگیڈ سے جاری تصویر سے واضح ہوتا ہے کہ تین بوگیاں ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کم از کم ایک ٹرین انتہائی تیز رفتاری سے سفر کر رہی تھی۔

کوراٹو کے میئر مسیمو مزیلی نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ یہاں جہاز تباہ ہوا ہو۔

اٹلی میں اس سے قبل ٹرین کا بڑا حادثہ 2009 میں ہوا جب حادثے کے نتیجے میں آگ لگنے کے سبب 30 سے زائد افراد کی موت واقع ہو گئی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Mehendi Jul 12, 2016 08:30pm
Insan khoa kitna bhi taraki kio n ker lay wo perfect kabhi nahi ho sakta, isay kehte kae insani kamzori. Sirf Khuda hi perfect hae.

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024