• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

غیرت کے نام پر مسیحی لڑکی کا قتل

شائع June 15, 2016

لاہور: پنجاب میں ایک اور لڑکی کو اس کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔

سیالکوٹ کی پولیس کے اعلیٰ افسر رانا ذوالفقار نے بتایا کہ 23 سالہ ثاقب عشق مسیح نے سوئی ہوئی اپنی بہن انعم عشق مسیح کے سر پر ڈنڈا مارا کر ہلاک کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی: ماں نے بیٹی کو زندہ جلاکر قتل کردیا

رانا ذوالفقار نے کہا کہ انعم کے والد نے اپنے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ انعم عشق مسیح کا تعلق مسیحی برادری سے تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے مسیحی پڑوسی کے ساتھ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی لیکن اس کے گھروالے اس شادی کے خلاف تھے۔

انہوں نے بتایا کہ انعم ہفتے کو اپنے گھروالوں سے شادی کرنے کی ضد کی تھی جس کی وجہ اس کا بھائی اس سے سخت ناراض تھا۔

پولیس نے لڑکی کے بھائی ثاقب مسیح کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس ضمن میں مسیحی سماجی کارکن شمون گل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مسیح برداری میں ’خواتین غیرت کے نام پر قتل‘ کا واقعہ شاذو نادر ہی رونما ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعہ کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، یہ تمام واقعات سماجی مسائل کی وجہ سے پیدا ہورہے ہیں۔

پاکستان میں ہرسال 100 سے زائد خواتین ’غیرت‘ کے نام پر اپنے رشتہ داروں کے ہاتھوں ہی قتل ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور میں 16 زینت رفیق کو پسند کی شادی کرنے پر اس کی ماں نے زندہ جلا کر مار ڈالا تھا، بعدازاں زینت رفیق کی ماں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔

گزشتہ ہفتے لاہور ہی میں ایک شادی شدہ جوڑے کو اپنی مرضی کی شادی کرنے پر قتل کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ فروری میں پاکستان کی شرمین عبید چنائے کی ڈاکو مینٹری فلم ’اے گرل ان دا ریور، دی پرائس آف فورگیونس‘ بنانے پر آسکر ایوارڈ سے نواز گیا، یہ دستاویزی فلم پاکستان میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل پر بنائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: لڑکی کو جلانے کا واقعہ، چیئرمین سینیٹ کا نوٹس

اس فلم کی ایوان وزیر اعظم میں بھی اسکریننگ کی گئی تھی جسے نواز شریف نے بھی دیکھا تھا اور ملک میں عورتوں کو غیرت کے نام پر قتل کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Inder Kishan Thadhani Jun 15, 2016 08:36pm
جہالت کا کوئی مذہب یا عقیدہ نہیں ہوتا۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس کا علاج نہ کیا جائے تو یہ پھیلتی چلی جاتی ہے۔ یہی حال اپنے ملک کا بھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024