• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستان میں واٹس ایپ سروس عارضی معطلی کے بعد بحال

شائع June 8, 2016
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

پاکستان بھر میں ایک ماہ کے اندر دوسری بار واٹس اپ کی سروس کچھ دیر کے لیے بند ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کے مختلف علاقوں کے حوالے سے میڈیا نے رپورٹ کیا کہ واٹس اپ کی سروس تیکنیکی خرابی کے باعث متاثر ہوئی جو آدھے گھنٹے کے اندر بحال ہوگئی۔

فوری طور پر سروس متاثر ہونے کی وجہ سامنے نہ آسکی.

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ بهی کچھ وقت کے لیے واٹس اپ کی سروس بند ہوئی تهی.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک بھر کے صارفین نے واٹس ایپ کی بندش کے حوالے سے پیغامات شیئر کیے، جہاں لوگ ایک دوسرے سے واٹس ایپ سروس کے حوالے سے پوچھتے ہوئے نظر آئے۔

اس سے قبل 18 مئی کو بھی واٹس ایپ کی سروس اچانک بند ہوگئی تھی جس کی وجہ تاحال کمپنی کی جانب سے بتائی نہیں گئی۔

رواں سال کے آغاز پر بھی واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہونے کے باعث کروڑوں افراد نئے سال کے پیغامات بھیجنے یا وصول کرنے میں ناکام ہوگئے تھے۔

واٹس ایپ میں آنے والی اس خرابی سے یورپ، وسطی امریکا اور ایشیائی ممالک کے صارفین متاثر ہوئے تھے اور اس دوران صارفین پیغامات بھیجنے یا موصول کرنے سمیت کالز کرنے سے قاصر رہے۔

مزید پڑھیں:مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس 'ڈاﺅن'


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024