• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

فوجی افسر امریکی ملکہ حسن بن گئیں

شائع June 6, 2016
ڈیشونا باربر—۔ فوٹو/ رائٹرز
ڈیشونا باربر—۔ فوٹو/ رائٹرز

لاس ویگاس: امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ہونے والا ملکہ حسن کا مقابلہ امریکی فوجی افسر نے جیت لیا۔

واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ ڈیشونا باربر (Deshauna Barber) امریکی فوجی افسر ہیں جو 17 برس کی عمر میں فوج میں شامل ہوئیں۔

واضح رہے کہ ڈیشونا باربر وہ پہلی فوجی افسر ہیں، جو یہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔

اس مقابلے میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر جارجیا کی حسینہ ایمانی ڈینیور اور ہوائی کی ٹچلسی ھارڈین رہیں۔

65ویں سالانہ مس یو ایس اے کی تقریب لاس ویگاس میں منعقد ہوئی جسے نجی چینل فاکس پر نشر کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس تقریب میں جیتنے والی حسینہ مس یونیورس مقابلے میں امریکا کی نمائندگی کریں گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024