• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اگر چینی کھانا چھوڑ دیں تو کیا ہوگا؟

شائع May 31, 2016 اپ ڈیٹ August 18, 2017
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

کتنی چینی کا استعمال جسم کے لیے بہت زیادہ ہوتا ہے؟ اس سوال کا جواب مختلف ماہرین مختلف اعدادوشمار کے ساتھ دیں گے۔

مگر امریکی محکمہ صحت یعنی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی ہدایات گزشتہ دنوں جاری ہدایات کا جائزہ لیا جائے تو اس میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو روزانہ صرف 50 گرام چینی کا استعمال کرنا چاہئے۔

یہ تعداد 6 چائے کے چمچ یا سافٹ ڈرنک کے ایک کین سے کچھ کم ہوتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا بھی کہنا ہے کہ روزانہ 25 گرام یا 4 چائے کے چمچ چینی کا استعمال طبی لحاظ سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

تاہم اگر آپ اپنی خوراک میں سے چینی کو مکمل طور پر نکال دیں تو پھر کیا ہوگا ؟

تو اس کا جواب ہے کہ کولڈ ڈرنکس، کیک، پیسٹریاں یا ایسے ہی چیزوں سے دوری اختیار کرلی جائے تو فوری طور پر کئی جسمانی تبدیلیوں کا سامنا ہوگا۔

یعنی چند ہی گھنٹوں میں ہارمونز کی سطح میں تبدیلیاں آئیں گی جبکہ انسولین کی سطح گرنا شروع ہوجائے گی۔

جیسا آپ کو معلوم ہوگا کہ انسولین شوگر کو ریگولیٹ کرتی ہے اور اضافی گلوکوز کا ذخیرہ کرتی ہے اور اگر آپ جسمانی وزن میں کمی اور کیلوریز میں موجود چربی کو گھلانا چاہتے ہیں تو یہ اس صورت میں بہت مشکل ہوگا جب آپ کے جسم میں انسولین کی مقدار کافی زیادہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں : چینی کے زیادہ استعمال کے 10 مضر اثرات

جب انسان چینی کا استعمال بہت کم یا ختم کردیتا ہے تو جسم کے لیے ذخیرہ شدہ چربی تک رسائی اور توانائی کے لیے اسے گھلانا بہت آسان ہوجاتا ہے۔

چینی کا استعمال ختم کرنے کے چند روز یا ہفتوں بعد لپڈ (شحم چربی) کی سطح کم ہوجاتی ہے خاص طور پر خون میں موجود چربی کی قسم ٹرائی گلیسرائیڈ میں کمی آتی ہے اور یہ بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس چربی میں اضافہ امراض قلب کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

اسی طرح ٹرائی گلیسرائیڈ کی سطح میں اضافہ صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی مقدار بڑھاتا ہے جو کہ خون کی شریانوں کے امراض کے خطرے کی شکل میں سامنے آتا ہے۔

ایک اور اہم تبدیلی تالو میں آتی ہے اور مختلف اشیاءکا ذائقہ تبدیل ہوتا محسوس ہوتا ہے خاص طور پر وہ چیزیں جن میں پہلے چینی ہوتی ہو جیسے چائے وغیرہ۔

یہ تبدیلیاں یا نیا تالو چینی کو چھوڑنے کا عمل آسان بنا دیتا ہے اور میٹھی اشیاءذائقے میں اچھی محسوس نہیں ہوتیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ghulam Murtaza Najam Khokhar May 31, 2016 08:34pm
جی بلکل چینی یا میٹھا...، بہت اچھا مضمون لکھا . زندگی اور صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ میں نا کھاؤں تو سستی سی ہونے لگتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024