• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

متنازع اقدام: شاہد بھنڈارا پی ایچ ایف صدر کے مشیر مقرر

شائع May 18, 2016
پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل نے شاہد بھنڈارا کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کرتے ہوئے انہیں صدر کے عہدے سے برطرف کردیا  تھا۔ اے ایف پی
پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل نے شاہد بھنڈارا کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کرتے ہوئے انہیں صدر کے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔ اے ایف پی

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) نے انتہائی متنازع قدم اٹھاتے ہوئے شاہد پرویز بھنڈارا کو فیڈریشن کے صدر کا مشیر مقرر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل دس مئی کو پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل نے شاہد بھنڈارا کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کرتے ہوئے انہیں عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

پی ایچ ایف کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ بھنڈارا نے بیرون ملک روانگی سے قبل ذاتی وجوہات کے سبب پنجاب ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے کام جاری رکھنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ پیش کردیا تھا، ان کی مہارت اور ہاکی میں دلچسپی کو دیکھتے ہوئے فیڈریشن کے صدر ریٹائرڈ بریگیڈیئر محمد خالد کھوکھر نے انہیں فوری طور پر اپنا مشیر مقرر کردیا ہے۔

شاہد بھنڈارا کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایسوسی ایشن میں تنازعات اور اختلافات کے سبب لائی گئی تھی۔

پی ایچ ایف کا یہ شرمناک اقدام محض چند دن قبل ہی پنجاب ایسوسی ایشن کی جانب سے اٹھائے گئے اس عمل کی سراسر مخالفت ہے جس کے تحت بھنڈارا کو عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔

فیڈریشن نے خود اپنی پریس ریلیز میں کہا تھا کہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کی جانب سے تحریک عدم اعتماد منظور کیے جانے کے بعد بھنڈارا اور سیکریٹری اجمل لودھی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

یہ بھی کہا گیا تھا کہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کو ایک عرصے سے بحرانی صورتحال کا سامنا ہے۔ مناسب جگہ نہ ہونے کے سبب ایسوسی ایشن کو اپنے امور موثر طریقے سے چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ نتیجتاً مختلف ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں ٹیم کی کارکردگی تنزلی کا شکار ہے۔

جب ڈان نے اس سلسلے میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز سینئر سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں کیونکہ شاہد پرویز بھنڈارا ہاکی کے اہم منتظمین میں سے ایک ہیں اور پی ایچ ایف نے انہیں فیڈریشن کے صدر کا مشیر بنا کر ازالہ کرنے کی کوشش کی۔

تاہم جب انہیں یاد دہانی کرائی گئی کہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے بھنڈارا کو عہدے سے برطرف کیا تھا تو شہباز سینئر نے حیران کن جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'یہ سب چھوٹی چیزیں ہیں'۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024