• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ششانک منوہربلامقابلہ چیئرمین آئی سی سی منتخب

شائع May 12, 2016

دبئی: ہندوستان کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سابق سربراہ ششانک منوہر کو بلا مقابلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے پہلے آزاد چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔

آئی سی سی کے قواعد میں کی گئی اصلاحات کی رو سے ششانک منوہر ایک آزاد امیدوار کی حیثیت سے چیئرمین کے عہدے کے لیے سامنے آئی تھے، یعنی کسی ملک سے ان کے تعلق کا اظہار نہ ہو۔

ششانک منوہر کو ایک دیانت دار اور شفاف کردار کا منتظم مانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 'آئی سی سی چیئرمین شپ کیلئے عہدہ نہیں چھوڑا'

انہوں نے ہندوستان میں کرکٹ کنٹرول کرنے والے طاقتور ترین ادارے بی سی سی آئی کے چیف کے عہدے سے دو روز قبل ہی استعفیٰ دیا تھا تاکہ 2 سال کے لیے آئی سی سی کا انتظام کار سنبھال سکیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ ششانک منوہر نے آئی سی سی کے نئے چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

ششانک منوہر سے قبل ہندوستان کے این سری نواسن بھی آئی سی سی چیئرمین رہ چکے ہیں تاہم سری نواسن کو کرپشن کے الزامات کے بعد عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔

آئی سی سی کے نئے سربراہ نے اپنے پیغام میں کرکٹ کی روایات کا پاس رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کھیل کے مستقبل کے لیے کام کرنے کی خواہش کا تذکرہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں : بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر مستعفی

خیال رہے کہ دوسری مرتبہ ہندوستان کرکٹ بورڈ کے صدر بننے والے جگموہن ڈالمیا کے انتقال کے بعد اکتوبر 2015 میں انھیں بی سی سی آئی کا نیا صدر منتخب کیا گیا تھا تاہم دو روز قبل انہوں نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

استعفی دینے کے بعد انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ بی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ دنیا میں کتنا طاقتور اور کیا اہمیت رکھتا ہے، اگر میں آئی سی سی چیئرمین شپ کی کوششیں کر رہا ہوتا تو پھر یہ عہدہ کیوں چھوڑتا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی نے رواں برس فروری میں اعلان کیا تھا کہ نیا چیئرمین آزاد ہو گا اور وہ ششانک منوہر اور سری نواسن کی طرح اپنے بورڈ میں کوئی عہدہ نہیں رکھ سکے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024