اقوام متحدہ میں یادگار پاکستانی شام
نیویارک: اقوام متحدہ میں بدھ کو یوم پاکستان منانے کیلئے ایک یاد گار کانسرٹ منعقد کیا گیا۔
نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے ’امن کیلئے صوفی نائٹ میوزک‘ نامی کانسرٹ میں تقریباً دو گھنٹے تک پرفارم کیا۔
کانسرٹ کا مقصد عالمی سطح پر امن اور ہم آہنگی کا پیغام پھیلانا تھا۔
یو این کیلئے پاکستانی مشن کے منعقدہ کانسرٹ میں سفارت کار، اقوام متحدہ کے حکام اور پاکستانی برادری راحت فتح علی خان کی قوالیوں ’اللہ ھو‘، ’سانسوں کی مالا‘ اور’دم مست قلندر‘ سے محظوظ ہوتے رہی۔
راحت اس سے قبل بھی 2014 میں نوبل امن پرائز کی تقریب سمیت کئی عالمی وینیوز پر پرفارم کر چکےہیں۔
اقوام متحدہ کیلئے پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی ہال میں حاضرین کو بتایا کانسرٹ کا مقصد پاکستان کے سافٹ امیج اور ثقافت کو فروغ دینا ہے۔
’عوامی سفارت کاری دل اور دماغ جیتنے کا انتہائی موثر طریقہ ہے اور اس کاوش کا بھی یہی مقصد تھا‘۔
یہ خبر 25 مارچ، 2016 کے ڈان اخبار سے لی گئی
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔