• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm

پاک۔افغان سرحد پر فائرنگ، 1 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

شائع March 21, 2016

پشاور: دہشت گردوں نے افغانستان سے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں پاکستانی سرحدی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے کنڑ سے شدت پسندوں نے باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر غاخی پاس میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی سے شدت پسند فرار ہوگئے تاہم حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن آغاز کردیا۔

خیال رہے کہ دسمبر 2014 میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاک فوج نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں اور مختلف ایجنسیز سے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا تھا۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی اداروں کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے مذکورہ علاقوں کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کردیا ہے اور ان علاقوں میں بحالی کا جاری جبکہ صرف شوال کے علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024