پنجاب اسمبلی سے قیمتی نوادرات 'چوری'
لاہور: پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں قائم میوزیم سے صدیوں پرانے قیمتی نوادرات مبینہ طور پر چوری ہو گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق یہ نوادرات اس وقت چوری ہوئے جب پنجاب اسمبلی کے سامنے مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا تھا۔
نوادرات میں حکومت عمان کی جانب سے پاکستان کو تحفے میں دیا جانے والا جست سے بنا ہار اور چار چوڑیاں بھی شامل ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے سیکیورٹی سپروائزر ریاض احمد نے الزام عائدکیا ہے کہ مشتعل مظاہرین اسمبلی کے احاطہ میں گھسے، توڑ پھوڑ کی اور نوادرات چوری کر کے لے گئے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ متعدد افراد میوزیم میں گھنس آئے جنہوں نے میوزیم میں کام کرنے والے افراد پر تشدد کیا اور کچھ نوادرات اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
تبصرے (2) بند ہیں