• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

رہائی کے بعد سنجے دت کی پہلی فلم کون سی؟

شائع February 26, 2016
بولی وڈ اداکار سنجے دت — فوٹو بشکریہ Rediff
بولی وڈ اداکار سنجے دت — فوٹو بشکریہ Rediff

بولی وڈ اداکار سنجے دت جیل میں اپنی سزا کے باعث ایک لمبے عرصے سے فلموں سے دوری اختیار کیے ہوئے تھے اور رہائی پانے کے بعد وہ ایک ایکشن فلم میں کام کریں گے۔

یاد رہے کہ 56 سالہ سنجے دت کو 1993 کے ممبئی حملہ کیس میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر، مارچ 2013 میں ہندوستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے اداکار سنجے بہت جلد فلم ’بینگ بینگ‘ کے ہدایت کار سدھارتھ آنند کی ایکشن فلم میں کام کریں گے۔

یہ پہلی بار ہوگا جب سنجے، ہدایت کار سدھارتھ کے ساتھ کوئی فلم کرنے جارہے ہیں۔

سدھارتھ کا پی ٹی آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا ’ہم بہت جلد ایک فلم میں کام کریں گے، یہ ایک ایکشن فلم ہوگی جس کا نام فلحال نہیں رکھا گیا‘۔

مزید پڑھیں: آزادی کا احساس بہترین ہے، سنجے دت

تاہم سدھارتھ نے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کا نام نہیں بتایا۔

واضح رہے کہ سنجے دت اپنی قید کے دوران بھی کئی بار کچھ عرصے کے لیے جیل سے باہر آئے ہیں جس دوران انہوں نے فلموں میں مختصر کردار بھی ادا کیے، جس میں بولی وڈ کی 2014 میں کامیاب ہونے والی فلم ’پی کے‘ شامل ہے۔

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم پر بھی کام شروع کیا جاچکا ہے جس میں رنبیر کپور اہم کردار ادا کریں گے تاہم مرکزی اداکارہ کا نام سامنے نہیں آیا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق سنجے دت اپنی مقبول فلم ’منا بھائی‘ کے تیسرے حصے پر بھی جلد کام کریں گے، ساتھ ساتھ وہ ہدایت کار امیش شکلا کی ایک فلم اور اندرا کمار کی کامیاب فلم ’دھمال‘ کے تیسرے حصے میں بھی نظر آئیں گے۔

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کو ان کے قریبی دوست راج کمار ہیرانی ڈائیریکٹ کریں گے جس کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال کے آخر میں کیا جائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024