• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

خوشاب: گھر پرآسمانی بجلی گرنے سے7 افراد ہلاک

شائع February 20, 2016
فائل فوٹو/ رائٹرز—۔
فائل فوٹو/ رائٹرز—۔

سرگودھا: صوبہ پنجاب کے ضلع خوشاب میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہوگئے.

ضلع خوشاب کے علاقے پرانا چوک کے قریب عمر دراز نامی ایک شخص کے گھر پر علی الصبح آسمانی بجلی گرگئی.

آسمانی بجلی گرنے کے بعد 2 منزلہ مکان زمین بوس ہوگیا، جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 2 بچوں اور 4 خواتین سمیت گھر کے 7 افراد ہلاک ہوگئے.

واقعے میں 8 افراد شدید زخمی بھی ہوئے.

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹرز (ٹی ایچ کیو) ہسپتال جوہر آباد منتقل کردیا گیا.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025