• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سابق سینیئر فوجی افسر کے 2 بیٹے اغواء

شائع February 10, 2016

لاہور: پاک فوج کے سابق سینیئر افسر میجر جنرل (ر) چوہدری احمد خان کے ایک بیٹے کو لاہور کے والٹن روڈ پر قائم ان کے آفس اور دوسرے کو سرفراز رفیق روڈ پر قائم ان کے گھر سے اغوا کرلیا گیا۔

چوہدری احمد خان کا کہنا تھا کہ ان کا 34 سالہ بیٹا حماد اور اس کی فیملی سرفراز رفیق روڈ پر رہائش پذیر ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ روز کچھ لوگ اُس کے گھر پر آئے اور خود کو حماد کا دوست ظاہر کیا.

انھوں نے دعویٰ کیا کہ حماد انھیں دیکھنے کے لیے گھر سے باہر نکلا اور واپس نہیں آیا.

انھوں نے مزید بتایا کہ ان کا چھوٹا بیٹا نعمان والٹن روڈ پر قائم اپنے دفتر گیا تھا، لیکن وہ بھی واپس نہیں لوٹا.

نارتھ کنٹونمنٹ پولیس نے میجر جنرل (ر) چوہدری احمد خان کی شکایت پر نامعلوم افراد کے خلاف ان کے دونوں بیٹوں کے اغوا کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

یہ خبر 10 فروری 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Farrukh Riaz Feb 10, 2016 12:36pm
We need the restoration of street lights in Kasur
yusuf Feb 10, 2016 03:17pm
very alarming situation!

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024