• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

ٹرین کے سامنے سیلفی لیتے ہوئے نوجوان ہلاک

شائع February 1, 2016
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

چنائی: ہندوستان میں ایک نو جوان چلتی ٹرین کے سامنے سیلفی لیتے ہوئے ٹکر لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

جنوبی شہر چنائی میں ایک 16 سالہ نوجوان اتوار کی رات اپنے دوستوں کے ہمراہ گھر جا رہا تھا ، جب وہ اچانک ریلوے ٹریک پر آیا اور پیچھے سے آنے والی ایک مسافر ٹرین کے ساتھ قریب سے سیلفی لینے کی کوشش میں ٹکر لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

چنائی کے مضافاتی علاقے تمبرم کے ریلوے پولیس افسر ایس راموتھائی نے واقعہ کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ بہت سے نوجوانوں کو سیلفی لینے کی لت پڑ چکی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق، 16 سالہ لڑکا چڑیا گھر میں دن گزارنے کے بعد ٹرین کے سامنے آیا اور سیلفی لینے کیلئے اس کے مزید قریب آنے کا انتظار کرنے گا۔

اس واقعہ سے کچھ ہفتے قبل ہی ممبئی میں پولیس نے سیلفی لیتے ہوئے سمندر میں گرنے والی ایک لڑکی کو بچانے والے شخص کی موت کے بعد خطرناک سیلفیز لینے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا تھا۔

پولیس نے ممبئی میں 16 مقامات کو سیلفی لینے کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے مقامی کونسل سے لائف گارڈز تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ انتباہی بورڈ آویزاں کرنے کو کہا ہے۔

گذشتہ سال مئی میں ایک روسی خاتون بندوق کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے گولی لگنے سے ہلاک ہو گئی تھی۔

اسی طرح گزشتہ فروری امریکا میں ایک پائلٹ سیلفی فوٹوز لیتے ہوئے اپنے چھوٹے طیارے کا کنٹرول کھو بیٹھا۔ اس واقعہ میں طیارے میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024