• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

ایل جی جی 5 بالکل مختلف اسمارٹ فون

شائع January 29, 2016
ایل جی اسمارٹ فونز — اے ایف پی فائل فوٹو
ایل جی اسمارٹ فونز — اے ایف پی فائل فوٹو

ایل جی کا نیا اسمارٹ فون جی فائیو فروری میں متعارف کرایا جارہا ہے اور اس میں ایک ایسا فیچر سامنے آنے والا ہے جو ابھی کسی اور ڈیوائس میں نہیں۔

بارسلونا میں آئندہ ماہ ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس ٹیکنالوجی نمائش میں اس فون کو پیش کیا جائے گا۔

ایل جی کے جی فور کے مقابلے میں جی فائیو میں جو چیز سب سے مختلف ہے وہ نیچے والا حصہ ہٹ جانا یا ریموو ایبل باٹم ہے۔

اس سے صارفین کے لیے بیٹری تک رسائی فوری ہوسکے گی ۔

اس فون کے لیے ایل جی نے نیا میٹل کیس استعمال کیا ہے جبکہ نیچے کے حصے کو نکال کر صارفین بیٹری، مائیکرو ایس ڈی اور سم کارڈ ٹرے تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

اس فون کے اسکرین کا سائز 5.6 انچ اور 2560x1440 ڈسپلے ہوگا۔

یو ایس بی ٹائپ سی بھی اس فون کا حصہ ہوگی جبکہ 4 جی بی ریم، فنگرپرنٹ سنسر، دو رئیر کیمرے اور سنیپ ڈراگون 820 بھی اس کے فون کے دیگر فیچرز میں شامل ہیں۔

اس فون کی قیمت کا اعلان ایل جی موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر ہی کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایل جی نے اعتراف کیا تھا کہ 2015 میں اس کے اسمارٹ فونز کی فروخت میں کمی واقع ہوئی اور وہ 2016 میں 2 فلیگ شپ اسمارٹ فونز متعارف کرائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024