• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یونان کے قریب 44 تارکین وطن ڈوب گئے

شائع January 22, 2016
۔—اے پی۔
۔—اے پی۔

ایتھنز: یونان کے قریب سمندر میں دو کشتیاں ڈوبنے سے کم از کم 20 بچوں سمیت 44 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں حکام کے حوالے سے بتایا کہ یونانی کوسٹ گارڈز 74 افراد کو بچانے میں کامیاب رہے

کوسٹ گارڈز کے مطابق یہ واقعہ ایجین جزیروں فرماکونیسی اور کلولمنوز کے قریب پیش آیا۔

ابھی بھی گمشدہ افراد کی تلاش جاری ہے جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

دوغان نیوز ایجنسی کے مطابق ایک دوسرے واقعے میں ترک کوسٹ گارڈز کو تین بچوں کی لاشیں ملیں جن کی کشتی دیدم کے قریب ڈوب گئی تھی۔

خیال رہے کہ عالمی جنگ دوئم کے بعد سے یورپ کو مشرق وسطیٰ سے بڑی تعداد میں یورپ پہنچنے والے تارکین وطن کا کے مسئلے کا سامنا ہے جو وہاں بہتر زندگی کی خواہش میں جان پر کھیل کر پہنچتے ہیں۔

بین الاقوامی تنظیم برائے نقل مکانی کے مطابق صرف جنوری میں 113 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024