• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عمر اکمل کی وقار یونس کے احکامات کی خلاف ورزی

شائع January 19, 2016
عمر اکمل —فائل فوٹو۔
عمر اکمل —فائل فوٹو۔

ہیڈ کوچ وقار یونس کے منع کرنے کے باوجود جارح مزاج بلے باز عمر اکمل سیلفی لینے سے باز نہ آئے۔

گزشتہ روز وقار یونس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کھلاڑیوں سے کہا تھا کہ وہ ٹوئٹر اور سیلفیوں سے کچھ عرصہ دور رہتے ہوئے صرف کھیل پر توجہ دیں۔

تاہم، اس ٹوئیٹ کے محض چند گھنٹوں بعد ہی عمر اکمل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی اور محمد حفیظ کی سیلفی تصویر اپ لوڈ کردی۔

مزید پڑھیں: 'اسٹارز کے بجائے نوجوانوں کو آداب سکھائیں'

خیال رہے کہ اس سے قبل قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے لیے کھیلنے والے عمر پر ایک میچ کی پابندی لگائی گئی تھی۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنا فیصلہ 48 گھنٹوں کے اندر ہی واپس لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ارے یہ عمر اکمل کون ہے؟

حیران کن پیش رفت میں چیف سلیکٹر ہارون رشید نے تجویز دی کہ عمر نے ایک ڈومیسٹک میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی لہذا ان پر کسی انٹرنیشنل میچ میں کھیلنے پر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ ایک حالیہ انٹرویو میں پاکستانی کوچ نے عمر اکمل کے بارے میں کہا تھا کہ عمر امیدوں پر پورا اترنے سے قاصر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ بلے باز کا نام حیدرآباد میں ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران اسکینڈل میں بھی آیا جبکہ وہ لاہور میں سٹی وارڈن کے ساتھ جھگڑے میں بھی ملوث رہے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Imran Jan 20, 2016 03:32pm
grow up Waqar.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024