• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

لاہور میں 15 سالہ لڑکی کا ’گینگ ریپ‘

شائع December 26, 2015
شک کی بنیاد پر 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا...فائل فوٹو: رائٹرز
شک کی بنیاد پر 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا...فائل فوٹو: رائٹرز

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے مال روڈ کے قریب ایک گیسٹ ہاؤس میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ طور پر ’گینگ ریپ‘ کا واقعہ پیش آیا۔

ڈان نیوز کے مطابق متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کو مبینہ طور پر نشہ آور مشروب بھی پلائی گئیں جبکہ ابتدائی طبی معائنے میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔

ملتان روڈ کی رہائشی بدنصیب 15 سالہ لڑکی جسے کار سوار افراد نے اغواکرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، رات ایک بجے کے قریب اطلاع ملنے پر متاثرہ لڑکی کےگھر والے اسے ہوٹل سے اسپتال لے گئے.

پولیس کے مطابق زیادتی میں مبینہ طور پر پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں .

شک کے بنیاد پر پولیس نے 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے بتایا کہ مبینہ مرکزی ملزم مفرور ہے جس کی تلاش کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

زیادتی کا شکار ہونے والی کمسن لڑکی آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے.

ریس کورس تھانے کی پولیس نے ایک ہوٹل سے چھ افراد کو حراست میں لے کرحوالات منتقل کیا.

پولیس کا کہنا تھا کہ 6 سے 7 افراد نے متاثرہ لڑکی کو ملتان چونگی سے اغوا کیا تھا۔

لڑکی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان انہیں جان سے ماردینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

تبصرے (5) بند ہیں

fiz Dec 26, 2015 10:52am
phr kehty hain zalzaly q aty h
Bee Dec 26, 2015 12:08pm
Aj ye din bi dakhna ta... Esy lie ti zalzaly aa rhy hn. Qaom abi zarori kam sy so rhi hay !!!!!!!!
shamoon Dec 26, 2015 12:47pm
@fiz zalzla kisi b waja se a skty hain. jb a jaen to ap kahin ge k deen se doori ki waja se ai hain, America and japan main b to bht ziada atay hain wahan b to bht amwat hoti hain . wahan konsa wo deen k qareeb hain. apka ye swal e acha nae h
Ashian Ali Malik Dec 26, 2015 01:12pm
مشرقی روایات، چودہ سو سال کی مذہبی تعلیمات اور سب سے سے بہترین معاشرہ ہونے کے دعوے ۔ اس کے باوجود کبی تین سال کی بچی کا ریپ ، کبی اٹھارہ ماہ کی بچی کا ریپ ، کبھی پانچ سال کے بچے کے سات مسجد میں ذیادتی ! ہم پنے معاشرے کی تعریفیں کرنا ترک کیوں نہیں کر دیتے !
avarah Dec 26, 2015 05:35pm
yeh mayeyn yeh behneyn yeh betiyaan -- qaumon ki izzet in sey hey

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024