• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ترک ساحل کے قریب 11 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک

شائع December 22, 2015

انقرہ: یورپی یونین کے رکن ملک یونان جانے کے خواہشمند گیارہ تارکین وطن منگل کے روز ترک ساحل کے قریب ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی اناتولیہ کے مطابق ان افراد کی کشتی بحیرہ ایجیئن میں ڈوبی جبکہ ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: دنیا کو دہلا دینے والا شامی بچہ سپردخاک

ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک کوسٹ گارڈز نے سات افراد کو ڈوبنے سے بچالیا تاہم انہیں گیارہ افراد کی لاشیں ملیں۔

تاحال یہ واضح نہیں کہ کشتی میں کتنے افراد سوار تھے۔

گزشتہ چار سال سے جاری شامی تنازع کے باعث جنگ زدہ ملک سے لاکھوں کی تعداد میں تارکین وطن یورپ پہنچ رہے ہیں جبکہ یونان ان کا پہلا ٹھکانہ ہوتا ہے جس کے بعد وہ دیگر امیر یورپی ممالک کی جانب سفر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شامی بچے کی دل لرزا دینے والی تصویر

۔ —اے پی
۔ —اے پی

شدید سردی اور خطرناک سمندری لہروں کے باوجود منتقلی کا یہ عمل ابھی بھی جاری ہے جبکہ رواں سال سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ان ہلاکتوں میں ایک چار سالہ بچے ایلان کردی بھی شامل ہیں جن کی تصاویر نے دنیا کو ہلاکر رکھ دیا تھا۔

تین سالہ ایلان، چار سالہ غالب اور والدہ ریحانہ چار ماہ قبل ترکی کے ساحلی علاقے میں ڈوب کر ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

avarah Dec 23, 2015 02:22am
HUNGER IS POWERFUL THAN FEAR OF DEATH

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024