خیبر ایجنسی کا علاقہ باڑہ شہری انتظامیہ کے حوالے
راولپنڈی: پاکستان فوج نے خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے بعد شہری انتظامیہ کے حوالے کرنے کا اعلان کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے منگل کو ٹوئٹر کے ذریعے یہ اعلان کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کے زیادہ تر بے گھر افراد واپس چلے گئے ہیں اور تاجر باڑہ بازار میں اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ فوج نے جون، 2014 میں قبائلی علاقوں بالخصوص شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔بعد میں اس کا دائرہ کار ملحقہ قبائلی ایجنسیوں بشمول خیبر اور اسے کے علاقے باڑہ تک پھیلا دیا گیا۔
ڈان کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حکام نے باڑہ سے چھ لاکھ آئی ڈی پیز کو رجسٹر کیا تھا۔