• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

عمران-مودی ملاقات اورسوشل میڈیا کی 'غلط فہمیاں'

شائع December 12, 2015
عمران خان نے گزشتہ روز نریندر مودی سے ملاقات کی تھی —۔فوٹو/ آن لائن
عمران خان نے گزشتہ روز نریندر مودی سے ملاقات کی تھی —۔فوٹو/ آن لائن

کراچی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے گزشتہ روز ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

ہندوستانی دفتر خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس ملاقات کے حوالے سے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے رکن پارلیمنٹ اور تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے ان کی درخواست پر ملاقات کی۔

عمران خان کی اس ملاقات پر پاکستان میں تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر باقاعدہ ایک ٹرینڈ بنا دیا گیا جس میں یہ دعویٰ کیا جاتا رہا کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے درخواست مودی نے کی تھی۔

تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے ٹوئیٹر پر اس حوالے سے #ModiBegsIKforMeeting کا باقاعدہ ٹرینڈ بنایا گیا۔

ٹوئٹر پر فرحان خان ورک نامی ایک شخص نے اس حوالے سے نواز-مودی ملاقات اور عمران-مودی ملاقات کی تصاویر لگا کر مریم نواز شریف کو بھی ٹیگ کیا۔

دوسری جانب سینیئر صحافی عمر چیمہ نے اپنی ٹوئیٹ میں تحریک انصاف کو طنز کا نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیریں مزاری کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ عمران خان ہندوستان میں ہیں اور ہندوستانی وزیر اعظم کی دعوت پر اُن کی مودی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

اس ملاقات کے بعد تو عمران خان کی ایک حامی نے ان کو "شیر" کی ٹکر پر "چیتا" ہی قرار دے ڈالا.

سینیئر صحافی نصرت جاوید نے بھی اس بات کی نشاندہی کی کہ ٹویٹر پر کیا چل رہا ہے۔

عمران خان کے بعض حامیوں نے تو ملاقات کو دوسری طرح بھی پیش کیا کہ عمران خان کسی اور ملک سے سبق یعنی 'ڈکٹیشن' نہیں لیتے۔

صحافی نادیہ مرزا نے بھی اس ٹرینڈ پر اعتراض کیا۔

بالآخر ٹرینڈ چلنے کے کئی گھنٹوں بعد تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ سے #ModiBegsIKforMeeting کا ہیش ٹیگ سے لاتعلقی کا اعلان کیا گیا.

تحریک انصاف نے اپنے حامیوں کو آئندہ صرف آفیشل اکاونٹ سے آنے والی ٹویٹس کو فالو کرنے کا کہتے ہوئے فرحان ورک کے نام سے قائم اکاونٹ سے بھی لاتعلقی کا اعلان کردیا.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai of Shewa Dec 13, 2015 12:36am
عمران حان کے ٹائیگرز سوشل میڈیا پر تو بہت زیادہ ھیں لیکن زمینی حقائق مختلف معلوم ھوتے ھیں جس نے عمران کو بھی پریشان کردیا ھے اور پی ٹی ائی کو بھی

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024