• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

جرمن چانسلر 'ٹائم پرسن آف دی ایئر' منتخب

شائع December 9, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

نیو یارک: جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو شامی مہاجرین اور یونان کی تباہ حال معیشت سمیت مختلف عالمی مسائل پر اہم کردار کرنے پر ٹائم میگزین نے سال کی سب سے بڑی شخصیت منتخب کیا ہے۔

میگزین کی ایڈیٹر نینسی گبس نے جرمنی کی سربراہ کو ’آزاد دنیا کی چانسلر‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ لیڈرز کا امتحان اس وقت ہوتا ہے جب عوام ان کے پیچھے نہ چلنا چاہیں۔

’آپ مرکل سے متفق ہوں یا نہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ انہوں نے مشکل راستے اختیار کیے‘۔

61 سالہ مرکل 1927 کے بعد چوتھی خاتون ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔ آخری مرتبہ 1986 میں فلپائنز کی اپوزیشن رہنما کریزون سی اکینو ٹائم میگزین کے کور پر جلوہ گر ہوئی تھیں۔

سرد جنگ کے دوران مغربی اور مشرقی جرمنی کے درمیان تازہ تعلقات کیلئے کوشش کرنے والے مغربی جرمنی کے چانسلرولی برینٹ کے بعد مرکل دوسری جرمن شخصیت ہیں جو صف اول آئیں۔

یاد رہے کہ ٹائم نے جرمنی میں پیدا ہونے والے البرٹ آئن سٹائن کو ’صدی کی سب سے بڑی شخصیت‘ منتخب کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024