• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

رانی مکھرجی کے ہاں ننھی پری کی آمد

شائع December 9, 2015
رانی مکھرجی اور ادتیہ چوپڑہ گذشتہ برس 21 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے—۔
رانی مکھرجی اور ادتیہ چوپڑہ گذشتہ برس 21 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے—۔

ممبئی: بولی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی اور پروڈیوسر/ ڈائریکٹر ادتیہ چوپڑہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام ادیرا رکھا گیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق بچی کا نام والدین کے نام (ادتیہ اور رانی) کے ملاپ سے 'ادیرا' رکھا گیا۔

میڈیا کو دیئے گئے بیان میں رانی نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، "میں اپنے تمام بہی خواہوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، آج زندگی نے ہمیں ادیرا کی صورت میں خدا کا سب سے عظیم تحفہ دیا ہے۔ ہم اپنے مداحوں، دوستوں اور چاہنے والوں کی غیر مشروط حمایت اور مہربانی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔"

ادتیہ چوپڑہ کے چھوٹے بھائی ادھے چوپڑہ نےاپنی بھتیجی کی آمد کا اعلان ٹوئٹر پر کیا جبکہ بولی وڈ سلیبرٹیز نے بھی جوڑے کو مبارکباد سے نوازا۔

رانی مکھرجی اور ادتیہ چوپڑہ گذشتہ برس 21 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024